Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے: وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بات اور سازش کرنے کی آئین میں سخت سزا ہے، اگر ایسا ہوا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
شائع 26 اپريل 2022 09:40pm
شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بات اور سازش کرنے  کی آئین میں سخت سزا ہے۔  فوٹو — فائل
شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بات اور سازش کرنے کی آئین میں سخت سزا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے۔

افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آئین کا تقاضا ہے اس لیئے نئے سربراہ پاک فوج کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بات اور سازش کرنے کی آئین میں سخت سزا ہے، اگر ایسا ہوا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فرح گوگی کے معاملے کے حقائق سب کے سامنے لائیں گے اور بیرونی مداخلت کی تحقیقات کمیشن سے کرائی جاسکتی ہیں۔

Shehbaz Sharif

COAS

Prime Minister