Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کیخلاف مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
شائع 26 اپريل 2022 11:49am

لاہور: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کیخلاف مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ تفتش میں بشیرمیمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں اور ان کی گرفتاری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد بشیر میمن نے عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن پرمنی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات درج تھے ۔

lahore

Session court

Bashir Memon