Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

شہر قائد میں سورج آج سے آگ برسائے گا ، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 26 اپريل 2022 10:11am

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا، درجہ حرارت 38 سے 40ڈگری تک جائے گا جبک گرمی کی شدت 2 مئی تک برقرار رہے گی۔

کراچی والوں تیار ہوجاؤ آج سے گرمی کی شدت عوام کو خوب ستائے گی، شہر قائد میں سورج آج سے آگ برسائے گا ، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی یہ لہر 26 سے 2 مئی تک برقرار رہے گی۔

کراچی والے کہتے ہیں ایک جانب لوڈ شیڈنگ اور اوپر سے گرمی کی شدت محسوس ہونی شروع ہوگئی ہے،گرمی تو برداشت کرنا ہی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج 26 اپریل سے درجہ 29 اپریل تک درجہ حرارت 38 تک جائے گا جبکہ 29 سے 2 مئی تک درجہ حرارت 40 کو چھو سکتا ہے۔

karachi

Met Office

preduction

Heatwave