Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اسد قیصر 68 افراد کو بھرتی کرگئے

اسد قیصر نے مستعفیٰ ہونے سے ایک دن قبل قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کا اجلاس گھر پربلایا جہاں انہوں نے ایک ہی رات میں 68 افراد کو بھرتی کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
شائع 25 اپريل 2022 09:46pm
اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اسد قیصر حاتم طائی بن گئے۔  فوٹو — فائل
اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اسد قیصر حاتم طائی بن گئے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ چھوڑنے سے قبل حاتم طائی بن گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اسد قیصر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے بجائے پورا نہا کر رشتہ داروں، احباب اور قریبی رفقاء کوخوب نواز کر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے مستعفیٰ ہونے سے ایک دن قبل قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کا اجلاس گھر پربلایا جہاں انہوں نے ایک ہی رات میں 68 افراد کو بھرتی کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 10 اپریل کو اسد قیصر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے

Asad Qaiser

NA speaker