Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سے لا پتہ نمرہ کاظمی کا نکاح کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا

جاری ویڈیو میں نمرہ کاظمی کا کہنا ہے کہ کراچی سے 17 اپریل کو تونسہ شریف میں آئی اور 18 اپریل کو نکاح ہوا، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں یہاں اپنی مرضی سے آئی اور بہت خوش ہوں۔
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2022 10:25pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی: 14 سالہ سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

جاری ویڈیو میں نمرہ کاظمی کا کہنا ہے کہ کراچی سے 17 اپریل کو ڈیرہ غازی خانکے علاقے تونسہ شریف میں آئی اور 18 اپریل کو نکاح ہوا، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں یہاں اپنی مرضی سے آئی اور بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سعودآباد سے 20 اپریل کو 15 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب 14 سالہ نمرہ کاظمی نے ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں حراسمنٹ کی درخواست دائر کردی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنی مرضی سے نجیب شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی ہے۔

درخواست کے مطابق نجیب شاہ کا تعلق تونسہ کے نواحی علاقے لتڑی شمالی سے ہے، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جس کا کسی کو حق نہیں۔

اس سے قبل آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بچی کی عمر 15 سال ہے، میں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے باہر گیا اور واپس آکر دیکھا تو نمرہ گھر موجود نہیں تھی۔

karachi

Video

missing girl