Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے نکالا گیا: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کم از کم تنخواہ 25...
شائع 25 اپريل 2022 04:33pm

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کی تو فیکٹری مالکان سپریم کورٹ چلے گئے۔

وزیراعلی ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کی تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی، فیکٹری مالکان تنخواہ کے معاملے پر سپریم کورٹ چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بچت بازار کا سلسلہ شروع کیا ہے، یقینی بنارہے ہیں 40 روپےکلو آٹا بچت بازاروں میں ملے، سندھ میں سستے آٹے پر 462 ملین کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر کام کرنےکو تیار ہیں لیکن لوگوں میں تفریق ڈالنے اور امن و امان کو بگاڑنےکی اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صوبے میں مل کر چل رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی قانون بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سےامید ہے کہ سندھ کے توانائی منصوبوں میں تیزی آئےگی، کراچی سیف سٹی منصوبےمیں رکاوٹیں دور کررہے ہیں.

CM Sindh

Murad Ali Shah

Sindh government

sindh chief minister