Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف آفیسر سمیت 3افسران کو معطل کردیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے معطل ہونے والے تینوں افسران کیخلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔
شائع 25 اپريل 2022 12:06pm

لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف آفیسر سمیت 3افسران کو معطل کرتے ہوئے ان کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اسٹاف آفیسر امان خالد وائیں ،ڈپٹی پی آر او شاہد محمود اور اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم احمد بٹ کو معطل کردیا۔

معطل ہونے والے تینوں افسران کیخلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر تحفظات تھے۔

lahore

Suspend

Chaudhry Pervez Elahi

Punjab Assembly Speaker