Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کیخلاف درخواست ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کی تمام سیاسی جماعتوں کیخلاف کارروائی کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سنیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 25 اپريل 2022 10:57am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر امن اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر مبینہ جانبداری کے الزام کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر امن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین نہیں ہورہی؟جس پر وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کیسز بہت سست چل رہے ہیں، الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کو سنگل آؤٹ کررہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا آپ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے؟ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل پر ڈویژن بینچ میں آج سماعت ہے۔

عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام سیاسی جماعتوں کیخلاف کارروائی کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سنیں گے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کیخلاف درخواست ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

IHC

ECP

اسلام آباد

foreign funding case

Chief Justice Athar Minallah