Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فرانس کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر ایمانوئیل میکرون نے میدان مار لیا

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون مخالف امیدوار میرین لیپن کو شکست دے کر اگلے 5برسوں کیلے پھرسے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے۔
شائع 25 اپريل 2022 09:10am

پیرس: فرانس کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر ایمانوئیل میکرون نے میدان مار لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون مخالف امیدوار میرین لیپن کو شکست دے کر اگلے 5برسوں کیلے پھرسے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے دوسرے راؤنڈ میں 58 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ میرین لیپن 42 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔

میکرون 20 سال میں پہلے فرانسیسی صدر ہیں جو دوسری مدت کیلئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ 53 سالہ مارلین لی پین تیسری بار صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہی تھیں ۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میری کامیابی سے یورپ مضبوط ہوگا، ہم سب مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ میں اب امیدوار نہیں ،سب کا صدر ہوں، میری اگلی 5 سال کی مدت مختلف ہوگی۔

Emmanuel macron

PARIS

France elections

Marine Le Pen