Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

عمران خان کو نااہل کرنے اور تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سازش کی جارہی ہے، نیب زدہ شخص ملک کیلےا نقصان دہ ہے، شہباز شریف کیخلاف عدالت جائیں گے، شاہ محمود قریشی
شائع 25 اپريل 2022 08:49am

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل کرنے اور تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سازش کی جارہی ہے، نیب زدہ شخص ملک کیلےا نقصان دہ ہے، شہباز شریف کیخلاف عدالت جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقدے سے بری ہونے تک (ن)لیگ کسی اور کو نامزد کرے ، بے نظیر کا بیٹا بلاول بھٹو نواز شریف سے 10سیٹیوں کی بھیک مانگنے لندن گیا، سازش کی پیداوار کو عوام نے مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلوگوں نےامپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا،ایک دوسرے کو کوستے رہے،پھر ساتھ بیٹھ گئے،انتخابات میں ان کو شکست ہوگی، 29مئی کو ملتان میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا، ملتان کےشہری تاریخی استقبال کی تیاری کریں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ ضمانت پر ہیں، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں کبھی قربت تھی؟ راتوں رات نہ جانے کیا ہوا؟ حکومت نے پہلا کام عوام کی بھلائی کا نہیں کیا بلکہ اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے۔

Supreme Court

Shah Mehmood Qureshi

Multan

PM Shehbaz Sharif