Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی...
شائع 24 اپريل 2022 08:59pm
Photo: FILE
Photo: FILE

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتی ہیں لہٰذا ان کا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

پیر کے روز مریم نواز کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا لیکن اس بنچ نے کیس پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

فاضل بنچ نے ریمارکس دئیے تھے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی لہذا بہتر ہے وہی بنچ مریم کی اس درخوست کی بھی سماعت کرے۔

یاد رہے کہ نومبر 2019 میں لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

lahore

Passport

Maryam Nawaz Sharif