Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوڈشیڈنگ سے نجات تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ ہی کسی کو بیٹھنے دونگا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر اظہار...
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2022 12:09pm

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر اظہار برہمی کردیا، مئی تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں جوہر ٹاوّن میں بچت بازار کے دورے کے موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سےنجات تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا نا ہی کسی کو بیٹھنے دونگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی غفلت سے شہری مشکلات میں ہیں، شہریوں کی تکلیف کم کرنےکیلئےہرممکن کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کوبہتربنایاجائے، نوازشریف کے دور میں ملک میں اضافہ بجلی فراہم کی جا رہی تھی پر عمران خان حکومت نےایک بھی نیایونٹ شامل نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے بروقت ایندھن خریدا نا ہی کارخانوں کی مرمت کرائی، عمران حکومت نےسستی اور تیزترین بجلی پیدا کرنےوالےپلانٹ بند کیے، مہنگی اورکم بجلی بنانےوالےکارخانےاستعمال کیےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کےشعبےکی تباہی کرکےپاکستان میں معیشت دیوالیہ کرنےکی سازش کی گئی۔

Shehbaz Sharif

lahore

Prime Minister