شہبازشریف، نوازشریف اور آصف زرداری سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج
اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکال دیئے۔
وزارت داخلہ نے 100سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے، وزیراعظم شہبازشریف ، سابق وزیراعظم نوازشریف ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے نام نکال دیئے گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری ، اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اور اہم شخصیات کے نام بھی ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ۔
قومی احتساب بیورو(نیب )اور ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈلنے والے نام موجود رہیں گے،3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔
وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے،4ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے ۔
Comments are closed on this story.