Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں جہاں بھی مسائل ہیں، حل کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جب وجود میں...
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2022 05:18pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

کوئٹہ:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج میرے لیے انتہائی اہم دن ہے، یہاں قائداعظم نےعمائدین بلوچستان سےخطاب کیاتھا، بلوچستان رقبےکےلحاظ سےپاکستان کاسب سےبڑاصوبہ ہے۔

کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ترقی،خوشحالی میں کافی پیچھےرہ گیا، بلوچستان کوقدرتی گیس کاجوحصہ ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، بلوچستان میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےعوام نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں، بلوچستان میں بےپناہ معدنی وسائل موجود ہیں، بلوچستان میں پن بجلی کے منصوبےبن سکتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بےشمارکوئلہ موجود ہے، کیا ہم ماضی کی طرف ہی دیکھتےاورافسوس کرتےرہیں گے، بلوچستان کےوسائل کافائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی نےپھرسراٹھایا ہے، باہمی اتفاق سےدہشت گردی کودوبارہ شکست دیں گے، بلوچستان کی محرومیوں سےکوئی اختلاف رائےنہیں، بلوچستان مختلف وجوہات کی بناپرپیچھےرہ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جہاں بھی مسائل ہیں، حل کریں گے، وکلا برادری نے آج مسنگ پرسن کے معاملے کو اٹھایا، وکلابرادری نے کہا مسنگ پرسن اور دیگر مسائل کو حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل بھی باربارمسنگ پرسن کا معاملہ اٹھاتے ہیں، جو بااختیارہیں ان کےسامنےمیرٹ پرمعاملہ اٹھائیں گے۔

imran khan

quetta

pm

Prime Minister