Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے : آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے...
شائع 23 اپريل 2022 12:58pm
Photo: ISPR
Photo: ISPR

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے فوجیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے جوانوں کونشانہ بنایا،جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جن میں 30سالہ حوالدارتیمور، 38سالہ نائیک شعیب اور24سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوبھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے پرشدید مذمت کی ہے ، افغان حکومت دہشت گردوں کی ایسی سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات کرے پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ISPR

پاکستان

North Waziristan

Afghan