Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ رینجرز کا سعود آباد میں چھاپہ، تخریب کاری کا بھاری سامان بر آمد

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مارکیٹ کی دوکان کی چھت سے دستی بم اور ڈیٹونیٹر بھی ملے ہیں اور پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا ہے۔
شائع 22 اپريل 2022 09:48pm
سندھ رینجرز  کا سعود  آباد میں چھاپہ،  تخریب کاری کا بھاری سامان برآمد۔  فوٹو — فائل
سندھ رینجرز کا سعود آباد میں چھاپہ، تخریب کاری کا بھاری سامان برآمد۔ فوٹو — فائل

کراچی: سندھ رینجرز نے سعود آباد کے علاقے میں چھاپے کے دوران تخریب کاری کا بھاری خطرناک سامان بر آمد ہوا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد میں چھاپے کے دوران لیاقت مارکیٹ سے تخریب کاری کا بھاری سامان بشمول 10 دستی اور8 ڈیٹونیٹرز بر آمد ہوئے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کی دوکان کی چھت سے دستی بم اور ڈیٹونیٹر بھی ملے ہیں اور پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا ہے۔

karachi

Sindh Rangers