Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرفراز احمد نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 96ویں سالگرہ پر یادگار تصویر شیئر کردی

سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پرملکہ الزبتھ کو مبارکباد دینے کیلئے ان کے ہمراہ تصویر شیئرک، جو ایکی یاد گار موقع پر لی گئی تھی۔
شائع 22 اپريل 2022 02:18pm
سابق کپتان سرفراز احمد ___  فوٹو آئی سی سی
سابق کپتان سرفراز احمد ___ فوٹو آئی سی سی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 96ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کیلئے اُن کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ملکہ الزبتھ کو مبارکباد دینے کیلئے ان کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، جو ورلڈ کپ 2019 سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوران لی گئی تھی۔

شئیر کی گئی تصویر کے ساتھ سرفراز احمد نے کیپشن میں لکھا کہ "ملکہ برطانیہ کو سالگرہ مبارک ہو"۔

تاہم اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ پلاٹینم جوبلی اور رائل فیملی کا ہیش ٹیگ لگایا ہے۔

دوسری جانب شاہی خاندان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر اُن تصویر شئیر کی، جس میں ملکہ کو 2 سفید گھوڑوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

United Kingdom

Queen Elizabeth