Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے متعدد علاقوں میں 6 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ

کراچی میں گرمی کیا بڑھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گیا، لیاقت آباد، گلبہار، گولیمار، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن سمیت متعددعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
شائع 22 اپريل 2022 12:06pm

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، متعدد علاقوں میں 6سے 12گھنٹے بجلی جانا معمول بن گیا۔

کراچی میں گرمی کیا بڑھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گیا،لیاقت آباد، گلبہار، گولیمار، پاک کالونی،اورنگی ٹاؤن ،بنارس،ناظم آباد،بفرزون اولڈسٹی ایریاسمیت متعددعلاقوں میں 6سے9گھنٹےبجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہری کہتےہیں کہ بجلی کبھی کبھارہی آتی ہے، دن میں سکون ہے نہ رات میں آرام۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے تاہم چندعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا ہے۔

karachi

electricity

K Electric

Loadshedding