Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قاسم سلیمانی کا بدلہ 'یقینی' ہے، مذاکرات کیلئے تیار نہیں، سینئر ایرانی کمانڈر

ایرانی کمانڈر نے نام لئے بغیر کہا کہ دشمنوں کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لینے کی پیشکش کی ہے
شائع 22 اپريل 2022 12:09pm
ایڈمرل علی رضا تنگسیری ___ فوٹو تہران ٹائمز
ایڈمرل علی رضا تنگسیری ___ فوٹو تہران ٹائمز

تہران: سینئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ایران کو "دشمنوں" کی طرف سے پیشکش موصول ہوئی ہیں کہ وہ کچھ رعایتوں کے بدلے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا چھوڑ دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سینئر ایرانی کمانڈر نے نام لئے بغیر کہا کہ دشمنوں کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لینے کی پیشکش کی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایسی کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کرے گا اور یہ انتقام سلیمانی ’’یقینی‘‘ ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری کے حوالے سے کہا کہ "دشمن ہمیں پیغامات بھیجتے رہتے ہیں کہ اگر آپ سلیمانی کا بدلہ لینا بھول گئے، تو ہم آپ کو کچھ رعایتیں دیں گے اور کچھ پابندیاں اٹھا لیں گے، لیکن یہ ایک غلط خیال ہے"۔

ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ "سپریم لیڈر نے انتقام پر زور دیا ہے اور پاسداران انقلاب اسلامی کے مجموعی کمانڈر نے کہا ہم اس بات کا تعین کریں گے کہ انتقام کب اور کہاں لیا جائے گا"۔

ان کا کہناتھا کہ "شہید سلیمانی کے قتل کے تمام مجرموں کو ان کے گھناؤنے عمل کی سزا اس دنیا میں ضرور ملے گی۔"

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر عراق میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک کیا تھا۔

تاہم سلیمانی قدس فورس کی سربراہی کر رہے تھے، جو پاسداران انقلاب اسلامی کی بیرون ملک شاخ ہے۔

United States

Iran

IRGC