Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دعا زہرہ کیس: جعلی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے پر ایس ایچ او معطل

تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے گھر میں لگے انٹرنیٹ ڈیوائس سے بھی اہم شواہد ملے ہیں۔
شائع 22 اپريل 2022 04:16pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کی جعلی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

آج نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر دعا زہرہ کو اپنے گھر سے اپنی مرضی سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے کے بعد اسے جعلی قرار دے دیا گیا۔

پولیس کی جاری کردہ فوٹیج کو ایس ایچ او بدر شکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ 14 سالہ نوجوان سوزوکی میں بیٹھ کر آدھی رات کو چلی گئی تھی۔

دریں اثنا اہل خانہ نے ویڈیو کی صداقت سے انکار کرتے ہوئے پولیس سے احتجاج درج کروایا اور مکمل تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ ویڈیو درحقیقت دُعا کی گلی کی نہیں تھی۔

بعد ازاں ایس ایچ او بدر شکیل کو بغیر تصدیق ویڈیو شیئر کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پولیس نے 21 اپریل کو دعویٰ کیا کہ دعا کو اغوا نہیں کیا گیا ہوگا تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلی ہو۔

اس کے ساتھ ہی دعا زہر کے لاپتہ ہونے کے دن کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی۔

یاد رہے کہ گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طورپر اغواء کی گئی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ بازیاب نہیں ہوسکی۔

تاہم فوٹیج دعا کے والد کو بھی دکھائی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ دعا نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق فوٹیج پڑوسیوں کو دکھائی گئی، تو انہوں نے تصدیق کی کہ یہ لڑکی دعا ہی ہے جبکہ لڑکی کے والد کے بھی متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔

والد کا کہنا ہے دعا ساتویں جماعت کی طالبہ تھی اور ڈیڑھ سال سے اسکول نہیں گئی، ساتھ ہی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دعا تیسریجماعت سے اسکول ہی نہیں گئی۔

واضح رہے کہ تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے پولیس نے نجی اسکول کے پرنسپل، ساتھی طالبات سے بھی معلومات حاصل کی ہیں جبکہ گھر میں لگے انٹرنیٹ ڈیوائس سے بھی اہم شواہد ملے ہیں۔

تاہم کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔

karachi

missing person

dua zehra