Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ: آئی ایس پی آر

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عوام، ریاستی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں، افواج کی دلیرانہ کوششوں کی بدولت دہشتگردوں کو نا کام بنایا ہے۔
شائع 21 اپريل 2022 09:33pm
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال پر برفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، میرانشاہ پہنچنے پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول رکھ کر فاتحہ خوانی کی اور دہشتگردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے پر انہیں سکیورٹی صورتحال، سرحد پار سے دہشتگردوں کی سرگرمیوں اور بارڈر پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عوام، ریاستی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں، افواج کی دلیرانہ کوششوں کی بدولت دہشتگردوں کو نا کام بنایا، قوم اس کوشش میں متحد ہےاور ہم مل کر کامیاب ہوں گے۔

Army Chief

North Waziristan

Prime Minister