Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے اقتدار کو طول دینےکیلئے روایتی ہتھکنڈے اپنائے: ندیم افضل چن

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئےلیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ٹویٹرنہیں، غریب عوام ہیں، پی ٹی آئی والے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرچکے ہیں۔
شائع 21 اپريل 2022 08:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کو طول دینےکیلئے روایتی ہتھکنڈے اپنائے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کو طول دینےکیلئے روایتی ہتھکنڈے اپنائے ہیں، سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے، گالم گلوچ والا کلچر مناسب نہیں اور سیاست میں ذاتی دشمنی نہیں کرنا چاہئیے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لال چند ملہی نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کابڑا جلسہ ہونےجارہا ہے، کراچی اورپشاور کےجلسےبھی بڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلز نے جلسوں کا مکمل بیک آؤٹ کیا، پی پی اور ن لیگ نےاداروں پرحملےکیے ہیں لیکن ہم پاکستان کے اداروں پر حملہ نہیں کریں گے۔

اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ٹویٹرنہیں، غریب عوام ہیں، پی ٹی آئی والے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرچکے ہیں، ان کےجلسوں میں پاک فوج مخالف پلےکارڈز بھی نظر آئے ہیں۔

Faisla Aap Ka With Asma

AAJ NEWS

Nadeem Afzal Chan

Asma Shirazi