Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم 27 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

ذرائع نے بتایا کہ دورہ کے دوران وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جب کہ ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔
شائع 21 اپريل 2022 08:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ٓکے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی۔ شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ کے دوران وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جب کہ ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister