ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 33 ہزار500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کراچی: پاکستان میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 33 ہزار500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 309 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 455 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1975 ڈالرز فی اونس پر بر قرار ہے۔
سونا
gold price
Gold Rates
مقبول ترین
Comments are closed on this story.