Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آٸی خان: ڈی پی او ڈیرہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کا ٹارگٹ سول ملٹری کینٹ اسکولز و مساجد اور بازار ہیں۔
شائع 21 اپريل 2022 12:26pm
فوٹو بشکریہ فائنانشل ٹائمز
فوٹو بشکریہ فائنانشل ٹائمز

ڈسٹرک پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اسماعیل خان نجم لحسنین لیاقت نے شہر میں تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق لشکرجھنگوی اور TTP کے دہشت گردوں نے وکلا ء اہل تشیع و پولیس کاروباری ، سیاسی اشخاص کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈوز نے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کا دو روز میں ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کا ٹارگٹ سول ملٹری کینٹ اسکولز و مساجد اور بازار ہیں۔

اسی اثنا میں تمام متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تمام داخلی و خارجہ راستوں پر قائم ناکہ بندیوں چیک پوسٹوں پر سخت چیکنک کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ تمام پولیس افسران واہلکاروں کو چاک و چوبند رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

punjab

terror attack

Dera Ismail Khan