Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2022 12:07pm

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سال 2019کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا، لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہوں، پاسپورٹ نہ ہونے کی بناء پر لندن جانے سے قاصر ہوں، ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہوں، پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی۔

مریم نواز کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا ہوا ہے، عدالت درخواست گزار کا پاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معزز عدالت درخواست گزار کو اپنے والد کی تیمارداری کلئےی لندن جانے کی اجازت دے، ہائیکورٹ کا2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

LHC

Maryam Nawaz

lahore

Passport