Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

وفد میں وفاقی وزرا ءشیر ی رحمان ، سید نوید قمر اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔
شائع 21 اپريل 2022 09:12am

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا اعلی سطحی وفد سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہوگیا، وفد میں وفاقی وزرا ءشیر ی رحمان ، سید نوید قمر اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

وفد بلال بھٹو زرداری کی قیادت میں نواز شریف سے اہم ملاقات کرے گاجبکہ بلاول بھٹو پہلے ہی برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

نوازشریف سے صدارتی انتخابات،چیئرمین سینیٹ اورگورنرروں کی تقرری سمیت اہم امورپرمشاورت ہوگی اورلندن سے واپسی پر بلاول بھٹو کا وزیرخارجہ کے طور پرحلف اٹھانے کا امکان ہے۔

london

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Qamar Zaman Kaira

Sherry Rehman