Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت ہوتی ہے تویہ رونا شروع ہوجاتے ہیں: ناز بلوچ

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئیرہنما یاور بخاری کا کہنا تھا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے جس نے جو تحائف لئے ہیں وہ عوام کے سامنے آنے چاہئے، یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔
شائع 20 اپريل 2022 09:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کہتی ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت ہوتی ہے تویہ رونا شروع ہوجاتے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاور بخاری کا کہنا تھا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے جس نے جو تحائف لئے ہیں وہ عوام کے سامنے آنے چاہئے، یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ خان کو کیسے روکیں۔

اس ضمن میں پی پی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت ہوتی ہے تویہ رونا شروع ہوجاتے ہیں، ہمارے سابق وزیراعظم کو پیسوں کی اتنی ضرورت پڑ گئی کہ توشہ خانہ میں کم قیمت میں گھڑی اٹھائی اور بیرون ملک جاکر بیچی، جن کی گھڑی تھی انہیں بھی اس بات کی خبر مل گئی۔

Faisla Aap Ka With Asma

AAJ NEWS