لاہور: درزیوں کے پاس آرڈز کی بھرمار، بکنگ بند کردی
لاہور: عید الفطر پر خوبصورت ملبوسات سلوانے کیلئے درزیوں کے پاس آرڈز کی بھرمار ہونے کے سبب ’’بکنگ بند ہے‘‘ کے پلے کارڈز دکانوں پر لگا دئیے۔
آج نیوز کے مطابق تہواروں پر منفرد لباس زیب تن کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے جبکہ عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
تاہم لاہور میں خواتین اور مرد حضرات نے ملبوسات سلوانے کیلئے درزیوں کی دکانوں کا رخ کرلیا جبکہ آرڈر زیادہ آجانے کے باعث درزیوں نے بھی بکنگ بند کردی ہے۔
دریں اثنا خواتین کو ملبوسات سلوانے کیلئے درزیوں کی خوشامد کے ساتھ انہیں سلائی کے ڈبل پیسے بھی دینے پڑ رہے ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ پیسے لے کر بھی مقررہ وقت پر ملبوسات ملتے ہی نہیں جبکہ درزیوں کا کہنا ہے کہ 3 سال بعد اس رمضان پر اچھا خاصا کام بڑھ گیا ہے۔
علاوہ ازیں مردوں کے سادہ سوٹ کی سلائی 12سو سے 2 ہزار روپے جبکہ خواتین کے ملبوسات کی ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک سلائی لی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.