Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

افغانستان کو مزید مضبوظ اور پرامن بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے، نیڈ پرائس
شائع 19 اپريل 2022 09:13am

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 75برس سے اہم تعلقات ہیں، امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے، افغانستان کو مزید مضبوظ اور پرامن بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاً ایسے افغانستان کلئےت جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے۔

پاکستان

Washington DC

Ned Price