Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکن شہری قتل کیس میں 6 مجرمان کو سزائے موت، 7 کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

ندیم سرور نے بتایا کہ سزا یافتہ ملزمان میں سے 6 مجرمان کو 2،2 بار سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شائع 18 اپريل 2022 09:24pm
فوٹو — بی بی سی
فوٹو — بی بی سی
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں انسداد دہشدگردی عدالت (اے ٹی سی) نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس کا انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 6 مجرمان کو سزائے موت، 7 کو عمر قید، 76 کو دو دو سال قید کی سزا سنادی ہے۔

سیکریٹری پروسیکیوشن ندیم سرور کے مطابق8843 گواہاں کو عدالت میں پیش کیا، 88 ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں جنہیں اپنے دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا جبکہ ایک ملزم بلاول عرف ندیم کو باعزت بری کردیا گیا۔

ندیم سرور نے بتایا کہ سزا یافتہ ملزمان میں سے عمیر، تیمور، ارشاد، علی حسنین، ابو طلحہ اور عبدالرحمان کو 2،2 بار سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں 3 دسمبر کو توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کا نشانہ بناکرقتل کیا اور اُس کی لاش جلادی تھی۔

ATC

Sialkot

Priyantha Kumara