Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج گورنرہاوس...
شائع 17 اپريل 2022 06:08pm
Photo: FILE
Photo: FILE

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج گورنرہاوس لاہورمیں ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گئے۔

آج نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق گورنرپنجاب اور سی ایم سیکرٹریز نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے 600 مہمانوں کی لسٹ بھی تیارکر لی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نوازسمیت مسلم لیگ کے رہنما اور بیوروکریٹس بھی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب حمزہ شہبازسے حلف لینے کا فیصلہ نہیں کر سکے ، حمزہ شہباز سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف لیں گے۔

hamza shahbaz

Oath Ceremony

Punjab Govt