Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو برطرف کردیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو عہدے سے...
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2022 06:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔

مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمرسرفرازچیمہ کو برطرف کرنے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کردی ہے۔

آج نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کا رد عمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک صدر نوٹیفائی نہیں کرتے میں عہدے پر قائم ہوں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری بھی موخر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی رپورٹ کی روشنی میں کوئی بھی غیر آئینی اقدام نہیں کرونگا، مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار صرف صدر پاکستان کے پاس ہے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الہی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے ہنگامہ آراکی رپورٹ جمع کرائی ہے،رپورٹ دیکھنے اورآئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ کروں گا۔

punjab

Governor