Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد ووٹنگ پہلے ہوگی: ترجمان پنجاب اسمبلی

ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد...
شائع 17 اپريل 2022 03:27pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پہلے جمع ہوئی ہے اس پر ووٹنگ بھی پہلے ہی ہوگی،جبکہ اس کےبعد اسپیکرچوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف ووٹنگ ہوگی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےبعد ڈپٹی اسپیکر کے پاس اسپیکر کے اختیارات نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوں چکی ہیں، تاہم ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پہلے جمع ہوئی ،اس لیے اس پر ووٹنگ بھی پہلے ہی ہوگی۔

ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کے تحریک بعد میں جمع ہوئی ہے لہذا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی بعد میں ہوگی۔

ان کا کہنا تحا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا سیکریٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل 2022 کو وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل مکمل کروانے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئےختم کرچکے ہیں۔

punjab assembly

spokesperson

no trust move