وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے دبنگ ایکشن کی وجہ سے ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب ممکن ہوا، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب دبنگ ایکشن نہ کرتے تو الیکشن کا انعقاد ممکن نہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کا کردار اہمیت کا حامل رہا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے قانون اور آئین پر عملدرآمد کرکے انتخاب کا انعقاد کروایا، اگر الیکشن نہ ہوتےتو دونوں افسران پر توہین عدالت بھی لگ سکتی تھی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت چیف سیکرٹری اورآئی جی کو انتخابات میں پرویز الہی کو جتوانے کیلئے دباؤ ڈالتی رہی،چند روز قبل گورنر ہاوس میں دونوں افسران کو بلا کرپرویز الہی کو جتوانے کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیا۔
چیف سیکرٹری اورآئی جی نےغیرقانونی احکامات ماننے سےانکارکیا، انکارکےبعد دونوں افسران کو تبدیل کرکےنئے افسران تعینات کرنےکی سمری بھیجی،تاہم وفاق نےافسران کو تبدیل نہ کیا ۔
Comments are closed on this story.