Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترجمان دفتر خارجہ کی افغانستان سے دہشت گرد حملوں کی مذمت

چودہ اپریل کو شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کے 7 جوانوں کو شہیدکیا، پاکستان دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
شائع 17 اپريل 2022 11:52am

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں بارہا افغان حکومت سے سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گرد افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں میں افغانستان سے پاکستانی سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانےکے واقعات بڑھےہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردگروہ پاکستان کی حفاظتی چوکیوں پر حملےکر رہےہیں، ان حملوں میں متعدد پاکستانی فوجیوں کی شہادت بھی ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزیدکہنا ہے کہ 14اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کے 7 جوانوں کو شہیدکیا، پاکستان دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ دہشت گردی پاک افغان سرحد پر امن واستحکام برقراررکھنےکی ہماری کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردعناصرکیخلاف ایکشن لیا جائے اور افغان حکومت پاک افغان بارڈر کو محفوظ بنائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےاحترام کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے افغان حکومت کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔

پاکستان

اسلام آباد

terrorist attack

Foreign Office spokesman

asim iftikhar