Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری پرویز الٰہی نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرادی

حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے ان پر حملہ کروایا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کا درخواست میں الزام
شائع 17 اپريل 2022 10:17am

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی، درخواست میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے ان پر حملہ کروایا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے،پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے دئیے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی مستنصر، ایس پی عمران اور ایس ایچ او فاروق سمیت 2 سے 300مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہو کر ان پر حملہ آور ہوئے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈا لے کر رانا مشہود نے ان پر وار کیا جس سے ان کا دائیاں بازو ٹوٹ گیا جبکہ جہانگیر خانزادہ کے وار سے ایم پی اے عامر کو ہاتھ پر چوٹ آئی۔

FIR

lahore

Chaudhry Pervez Elahi

Punjab Assembly Speaker