Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف پولیس کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
شائع 17 اپريل 2022 10:13am

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف ڈی ایس پی شہزاد منظورسارجنٹ ایٹ آرمز پنجاب اسمبلی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے متن کےمطابق ڈپٹی اسپیکر ایوان میں داخل ہوئے تو کچھ ایم پی ایز نے حملہ کرتےہوئے دوست محمد مزاری پر مکے برسائے۔

ڈپٹی اسپیکر کو حملہ آوروں سے بچا کر دفتر منتقل کیا گیا،اسی دوران مہمانوں کی گیلری سے چند نامعلوم افراد ایوان میں داخل ہوئے اور حملہ آوروں نے ایوان میں موجود اراکین کو زدوکوب کیا۔

FIR

lahore

attack

deputy speaker