Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلقیس ایدھی کےانتقال پربھارتی وزیراعظم سمیت ہائی کمیشن کی تعزیت

نریندر مودی نے کہا کہ ’بلقیس ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی ہمدردی کیلئے ان کی خدمات نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے
شائع 17 اپريل 2022 11:01am
بلقیس ایدھی کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ یادگار تصور ــــ اے ایف پی
بلقیس ایدھی کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ یادگار تصور ــــ اے ایف پی

معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کےانتقال پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت ہائی کمیشن نے تعزیتی بیان دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’بلقیس ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی ہمدردی کیلئے ان کی خدمات نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھوا، بھارت میں بھی لوگ بلقیس ایدھی کو محبت سے یاد کرتے ہیں، ان کی روح کو دائمی سکون نصیب ہو۔‘

دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ "ہندوستانی ہائی کمیشن نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے"۔

مزید کہا کہان کے اور ایدھی فاؤنڈیشن کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو سرحد پار سے سراہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کراچی میں انتقال کرگئی تھیں اور انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

علاوہ ازیں بلقیس ایدھی چند روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں، تاہم وہ ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک تھیں۔

واضح رہے کہ معروف سماجی کارکن 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں بلقیس ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کے علاوہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ بھی تھیں۔

پاکستان

Narendra Modi

Edhi Foundation