Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم 30 سال پہلے کیسے نظر آتے تھے؟

وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
شائع 17 اپريل 2022 09:53am
وسیم اکرم ـــ فوٹو نیوز نائن لائیو
وسیم اکرم ـــ فوٹو نیوز نائن لائیو

قومی کرکٹ ٹیم کے مقبول سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی خبروں کی سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک موجودہ اور ایک تقریباً 30 سال پرانی ہے۔

تاہم شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حالیہ تصویر میں انہوں نے نیلے رنگ کاکوٹ پہنا ہے جبکہ پرانی تصویر رنگین نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے تصویر میں دیگر ہیش ٹیگز کے ساتھ بنگلا دیش کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جبکہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ تصویر کہا کی ہے۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

خیال رہے کہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 502 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سری لنکا کے مرلی دھرن (534 وکٹیں) حاصل کی تھیں۔

waseem akram

pakistani crickter