Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں، زرتاج گل

انہوں نے لکھا کہ حمایت جنون اور قوم پرستی کے جذبے سے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ قیمے والے نان یا بھٹو مردہ باد کے نعروں سے۔
شائع 16 اپريل 2022 02:39pm
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حمایت جنون اور قوم پرستی کے جذبے سے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ قیمے والے نان یا بھٹو مردہ باد کے نعروں سے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

imran khan

Zartaj Gul

PTI MNA