شہزاد سلیم دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے شہزاد سلیم کو دوبارہ نیب لاہور کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں چیئرمین نیب نے نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کا تبادلہ اور اسلام آباد میں واقع بیورو کے آگاہی اور روک تھام (اے اینڈ پی) ڈویژن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
تاہم شہزاد سلیم حالیہ برسوں میں سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سمیت ان کے خاندان کے افراد کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی مسلسل پیروی کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہے۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے شہزاد سلیم کو فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹرز سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "شہزاد سلیم کی اپریل 2017 سے دسمبر 2021 تک بطور ڈی جی نیب لاہور کی حیثیت سے اپنے پہلے دور میں 'قابل ذکر' کارکردگی ہی ان کi نیب میں تبادلے کی وجہ بنی ہے۔"
Comments are closed on this story.