Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری قافلے پرحملہ، 7 فوجی جوان شہید: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان، اعجاز، جواد، جنید سپاہی وقار احمد اور ارشد علی شامل ہیں۔
شائع 15 اپريل 2022 09:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ملٹری قافلے پرحملے کے نتیجے میں 7 فوجی جوان شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری قافلے پرحملہ پاک افغان بارڈر پرایشام کے علاقے میں کیا گیا جس میں 7 سپاہی شہید جبکہ حملے میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان، اعجاز، جواد، جنید سپاہی وقار احمد اور ارشد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔

pakistan army

operation

Waziristan