Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیشی وزیراعظم کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

شہباز شریف نے خط میں کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں اور خطے میں امن و خوشحالی ہماری مشترکہ منزل ہے۔
شائع 15 اپريل 2022 08:21pm

اسلام آباد: بنگلادیش کی ویزراعظم حسینہ واجد نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بذریعہ خط مبارکباد پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم نے اپنے ہم منصب شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے جس پر وزیراعظم کی طرف سے شیخ حسینہ واجد کو خط کے ذریعے جواب دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے خط میں کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں اور خطے میں امن و خوشحالی ہماری مشترکہ منزل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر امریکا، بھارت اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے صدور و وزرا اعظم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہیں۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister