Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

وزیراعظم شہباز شریف سمیت سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2022 09:19pm
فوٹو — بزنس ریکارڈر
فوٹو — بزنس ریکارڈر

کراچی: معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

بلقیس ایدھی کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحب زادے فیصل ایدھی نے کی ہے، مرحوم عبد الستار کی اہلیہ گزشتہ چند روز سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھیی۔

فیصل ایدھی کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کے سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سمیت سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Edhi Foundation