Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی قیمت میں 21 سے25 روپےکا اضافہ ہو رہا ہے: فوادچوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عام آدمی کے ساتھ زیادتی ہے، امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوگئی ہے جس نے پہلے ہی دن چینی کی قیمت بھی بڑھا دی تھی۔
شائع 15 اپريل 2022 05:17pm
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری۔  فوٹو — فائل
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 21 سے25 روپےکا اضافہ ہو رہا ہے جوکہ عام آدمی کے ساتھ زیادتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 21 سے25 روپےکا اضافہ ہو رہا ہے جوکہ عام آدمی کے ساتھ زیادتی ہے، امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوگئی ہے جس نے پہلے ہی دن چینی کی قیمت بھی بڑھا دی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورحمزہ کےخلاف تحقیقات کرنےوالی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا، پہلےنیب کاریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی گئی، اب ایف آئی اے کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، عام انتخابات کا اعلان بھی ہوجانا چاہئے، عوام ثابت کردیں گے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ ہیں۔

Shehbaz Sharif

Petrol