Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے کی اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت 6 افراد کو قتل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شائع 15 اپريل 2022 02:52pm
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عابد آئس کا نشہ کرتا ہے __ فائل فوٹو
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عابد آئس کا نشہ کرتا ہے __ فائل فوٹو

لاہور: بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت چھ افراد کو قتل کردیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق لاہورکےعلاقے ٹاؤن شپ میں قتل کی لرزاخیز واردات ہوئی جہاں ملزم عابد نے فائرنگ کرکے ماں، باپ ، بہن ، بھانجے ،سسر اور خالہ ساس کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نےموقع پرپہنچ کرملزم عابد کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عابد آئس کا نشہ کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق عابد نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مقتولین نے اس کے بیٹے پرتشدد کیا تھا جس کا اس نے بدلہ لیا۔

تاہم اس کے بیانات میں واضح تضاد ہے جبکہ پولیس اورفرانزک ٹیمیوں نے جائے وقوعہ سے شوہد اکھٹے کرلئے ہیں اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

murder case

Murder

Punjab police