Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جبکہ 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔
شائع 15 اپريل 2022 02:15pm
سینیٹر فیصل جاوید  ___ سچ ٹی وی فوٹو
سینیٹر فیصل جاوید ___ سچ ٹی وی فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ اب سے کچھ ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

تاہم سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جبکہ 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے حمایت کرنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ہش ٹیگ میں لاکھوں لوگ شامل ہوچکے ہیں۔

imran khan

Faisal Javed

PTI MNA