Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تصاویر وائرل

اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردی گئی ہیں جبکہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عالیہ نے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا ہے۔
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2022 11:11pm
فوٹو — عالیہ بھٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو — عالیہ بھٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ستارے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بند گئے ہیں۔

فوٹو — عالیہ بھٹ انسٹاگرام
فوٹو — عالیہ بھٹ انسٹاگرام

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکاروں کی شادی کے تذکرے کیے جارہے تھے اور پھر گزشتہ روز شادی کی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردی گئی ہیں جبکہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عالیہ نے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا ہے۔

فوٹو — عالیہ بھٹ انسٹاگرام
فوٹو — عالیہ بھٹ انسٹاگرام

اسنٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ “آج، ہمارے اہلِ خانہ اور دوستوں کے درمیان گھر میں ہمارے اس پسندیدہ مقام یعنی بالکونی جہاں ہم نے اپنے تعلقات کے آخری 5 سال گزارے ہیں اور اسی مقام پر ہماری شادی ہوگئی ہے"۔

Wedding

mumbai