Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہارس ٹریڈنگ کا بازار سجانے والی مسلم لیگ (ن) کو ناکامی ہوگی: پرویز الٰہی

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے والوں کا ناکامی مقدر بن کررہے گی۔
شائع 14 اپريل 2022 09:11pm
فوٹو — جیو نیوز
فوٹو — جیو نیوز

لاہور: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کہتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ کا بازار سجانے والی مسلم لیگ ن کو ناکامی ہوگی۔

آج نیوز کے مطابق پنجاب کے نامز وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شرکت کی جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

چوہدری پرویز الہی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کا بازار سجانے والی مسلم لیگ (ن) کو ناکامی ہوگی اور غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے والوں کا ناکامی مقدر بن کررہے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف ڈویژن کے لیے اراکین اسمبلی کے گروپس بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سرادار عثمان بزدار اور پرویز الہی کی زیرصدارت پارٹی ارکان اسمبلی کا اجلاس بھی ہوگا۔

PMLQ

Speaker Punjab Assembly

cm punajb